بنگلورو28/ستمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI)کی جانب سے شیواجی نگر اسمبلی ضمنی انتخابات جو 5دسمبر کو ہونے جارہے ہیں عبدالحنان ریاستی جنرل سکریٹری کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلورو میں منعقد ہ پارٹی کنونشن میں موجودہزاروں کارکنان اور شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے عوام کے درمیان محترمہ نازنین بیگم قومی نائب صدر نے امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔ قومی سکریٹری ڈاکٹر محبوب شریف عوادنے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے 7 وارڈ، شیواجی نگر (92)بھارتی نگر (91)،جیا محل (63)،ہلسور(90)وسنت نگر (93)،رام سوامی پالیہ (62)،سمپنگی نگر (110) کے مسائل اور اسکے حل کی تجاویز پیش کیا۔ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد ثاقب نے اپنے خطاب میں عوام اورووٹرس کو حکمت اور دور اندیشی سے اقتدار حاصل کرنے کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ناصر پاشاہ، افسر کوڈلی پیٹ، شریف احمد، مجاہد پاشاہ بی بی ایم پی ہیلتھ چیئرمین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے امیدوار عبدالحنان میں اپنی تقریر میں علماء کرام، تنظیموں کے ذمہ داران اور خواتین اور نوجوانوں سے گذارش کی کہ بی جے پی کے خوف سے باہر آکر اپنے ووٹوں کی طاقت کا مظاہرہ کریں اور اپنی مدد آپ کا فارمولا اپنائیں۔